راولاکوٹ، آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ، پنجاب کی ٹیم نےاسلام آباد کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر فائنل جیت لیا

مظفرآباد/راولاکوٹ (آئی اے اعوان) راولاکوٹ آزادکشمیر میں پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ میں فتح کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ اسلام آباد کی ٹیم بہترین کھیل پیش کرنے کے باوجود فائنل کا ٹائٹل اپنے نام نہ کرسکی۔

 

آزادکشمیر کے محکمہ امور نوجوان اور ثقافت کے زیرپانچ روز تک جاری رہنے والا آپاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ کے اختتام پذیر ہوگیا ٹورنامنٹ میں سندھ, پنجاب, اسلام آباد, گلگت بلتستان خیبر پختونخواہ اور آزادکشمیر کی دو ٹیموں سمیت سات ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹور نا منٹ کے فائنل میں پنجاب نے اسلام آباد کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

 

مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس منصور قادر ڈار نے ٹورنامنٹ کی فاتح پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو نقد انعامات ٹرافیاں اور شیلڈز پیش کیں ۔اس موقع پر پنجاب کے کھلاڑیوں نےفتح کا جشن منایا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس منصور قادر ڈار نے خطاب کرتے یوئےتمام ٹیموں کی طرف سے ٹورنامنٹ میں شرکت پر شکریہ اداکیا۔ انھوں نے آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ کو پاکستان اور آزادکشمیر میں ہاکی کے فروغ کے حوالے سنگ میل قرار دیا انھوں نے کہا کہ
آل پاکستان بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ نتیجہ مین پاکستان اور آزادکشمیر میں ہاکی کے فروغ میں مدد ملے گی۔۔۔۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close