بلاول بھٹو نے یاسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دے دیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط

اسلام آباد(آئی این پی)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دے دیا ۔ اپنے ایک خط میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یاسین ملک سے بھارتی جیلوں میں ناروا سلوک روا رکھ کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔ آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی رویوں کو اگر مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ یاسین ملک کو دوران حراست شہید کر دیا جائے۔ وزیر خارجہ نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار اداکریں۔ اقوام متحدہ بھارت پر زور دے کہ بے بنیاد الزامات پر قید تمام دیگر کشمیری رہنماں کو رہا کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں