مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر میں 60 سال کی عمر تک سرکاری ملازمت کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین کی تنظیم آزادکشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن کا آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن میں10 فی صداضافہ کے اعلان پر یکم اپریل سے عملدرآمد کرنے کا مطالبہ ۔ آزادکشمیر نے ریٹائرڈ ملازمین حکومت پاکستان کی جانب سے پینشنرز میں 10 فی صد اضافہ کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے
دارالحکومت مظفرآباد میں آزادکشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا گرمی کی شدت کی پرواہ کیے بغیر آزادکشمیر پنشنرز ایسوسی کے صدر راجہ اختر حسین اور سیکرٹری جنرل راجہ ممتاز کی قیادت میں بزرگ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے آزادکشمیر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق آزادکشمیر میں یکم اپریل سے پنشنز میں 10 فی صد اضافہ کیا جائے بعد ازاں مظاہرین پر امن طور اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں