اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا جس میں بتایاگیاکہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر جوڈیشل کمیشن آج پیر کو ہی بنادیا جائے گا۔ شیری مزاری کی گرفتاری کے بعد جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری اور درخواست گزار ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سمری بھیج دی ہے ،امید ہے آج پیر کو ہی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا جائیگا ۔ بعد ازں کیس کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی گئی۔دوسری جانب حکومت نے لاپتہ افراد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے۔پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیٹی کے چیئر مین وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہونگے ۔ کمیٹی کے اراکین میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ،
خان وزیر مواصلات اسعد محمود، وفاقی وزیر شازیہ مری، وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین ،وزیر بحری امور فیصل سبزواری اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ بھی شامل ہیں، کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور جیورسٹ کو شامل کر سکے گی۔کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی اور وزارت داخلہ کمیٹی کو سیکریٹریٹ مہیا کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں