ہمیں کام کرنے سے روکا گیا تو پھر ذمہ دار ہی نتائج بھگتیں گے ، معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں ؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ٹویٹ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ اگر ہمیں کام کرنے سے روکا جائے گا، ہمارے ہاتھ پائوں باندھے جائیں گے اور پرفارمنس پر شکوک کا اظہار کیا جائے گا تو پھر بڑی سیدھی بات ہے کہ جو ذمہ دار ہیں وہ بھگتیں، معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ ہم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عوام سے رجوع کریں گے۔ہفتہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہمیں کام کرنے سے روکا جائے گا، ہمارے ہاتھ پائوں باندھے جائیں گے اور پرفارمنس پر شکوک کا اظہار کیا جائے گا تو پھر بڑی سیدھی بات ہے کہ جو ذمہ دار ہیں وہ بھگتیں،

معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ ہم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عوام سے رجوع کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close