اسلام آباد لانگ مارچ کی حتمی تاریخ، آئندہ 48 گھنٹے اہم ہو گئے

ملتان(آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ 25 اور 29 مئی کے درمیان ہوگا تاہم حتمی اعلان کل اتوار کوکیاجائیگا ، انشاء اللہ اب پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آرہا ہے ،انہوں نے سمجھا تھا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کی قبر کھد گئی ہے،

اس جماعت کو اب اللہ حافظ کہہ دو مگر میرے اللہ کا پلان کچھ اور تھا جنہوں نے تحریک انصاف کو دفن کرنے کی کوشش کی تو اس سے میری ساری قوم جاگ گئی، کرپٹ اور بزدل حکمرانوں نے خوف دلوایا ہے کہ جب تک ہم امریکا کے جوتے پالش نہیں کرینگے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے ،ہم دنیا کے سب سے عظم انسان اور سب عظیم لیڈر محمدؐ کی امت ہیں ،تم کون ہو جو ہمیں دھمکیاں دے رہے ہو ،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیکے اپنی قوم کی آزادی، عزت کھوئی ، نون لیگ والو بتائو کبھی گیدڑ بھی لیڈربنتا ہے،، اسلام آباد کی طرف عوامی سمندر آنے والا ہے اور ہمارا ایک ہی مطالبہ ہوگا کہ الیکشن کرائو اور اسمبلیاں تحلیل کردو، مریم ، تم جو بار بار میرانام جنوناور اتنے جوش وجذبے سے لیتی ہو، خیال کر و کہیں تمہارا شوہر ہی ناراض نہ ہو جائے۔ وہ جمعہ کو یہاں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا کبھی انقلاب نہیں ہوتا جب تک اس قوم کے نوجوان اور خواتین شرکت نہیں کرتے ، انشاء اللہ اب انقلاب آ رہا ہے ۔ ہمیشہ دعا کرتا تھا کہ اللہ میری قوم کو جگا دے ۔ شعود پیدا کر دے اور پیدا کردیا اور وہ بھی کسی چور ، ڈاکو ، مافیا اور سپر پاور کے سامنے سر جھکائے، اللہ تعالیٰ نے میری دعا پوری کر دی ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان آنے سے قبل مجھے بار بار ک اہ گیا کہ آگے شیشہ لگا لو آپ کی جان خطرے میں ہے ۔

قرآن میں اللہ فرماتا ہے کہ جو لوگ ایمان لائے ان کے خوف ختم کر دیا ہے اور جان جانے یا نوکری جانے کا خوف بڑے انسان کو جھوٹا بنا دیتا ہے ۔ آج تک دنیا میں بڑے کام کرنے والوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ۔ پاکستانی بھی جب تک خوف کے بت کو نہیں توڑیں گے تو کبھی عظیم نہیں بن سکیں گے ۔ حضوراکرم ؐنے بھی لوگوں سے خوف ختم کیا انہیں آزاد کیا انہی لوگوں نے دنیا کی امامت کی کیونکہ جو ہارنے سے ڈرتا ہے وہ کبھی جیت حاصل نہیں کر سکتا ہے ۔ اپنی قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ کرپٹ اور بزدل حکمرانوں نے خوف دلوایا ہے کہ جب تک ہم امریکا کے جوتے پالش نہیں کرینگے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سپر پاور کے سامنے کھٹنے ٹیکے اپنی قوم کی آزادی، عزت کھوئی ، پاکستانیوں کو حکمرانوں کی وجہ سے ذلت ملی ، مجھ جیسے پاکستانی کو ہمیشہ سے اس چیز کی تکلیف ہوتی تھی کہ پاکستانی عظیم لوگ ہیں لیکن اوپر ایسے حکمران ہیں جنہوں نے اس قوم کو عظیم قوم بننے نہیں دیا۔ میں نے اللہ سے دعا کی تھی کہ جب بھی مجھے موقع ملا اپنی قوم کی عظمت کو اٹھائوں گا اس کی عزت کو اوپر کروں گا اور قوم کو کبھی بھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دونگا۔انہوںنے کہا کہ جنہوں نے 30سال اس ملک کو لوٹا وہ مجھ سے این آر او دیدوں اور ان کے کرپشن کے کیس ختم کردوں مشرف کی طرح یہ مشرف کس سب سے بڑا گناہ تھا اس این آر او کے بعد دوبارہ انہوں نے دس سال اس ملک کو لوٹا۔تبھی انہوں نے میری قوم کے خلاف لانگ مارچ کی ہر قسم کی بلیک میلنگ ، اسمبلی میں برا بھلا کہنا ، میڈیا میں برا بھلا کہلوانا ، ذاتیات کرنے ، گھٹیا قسم کی زبان استعمال کرنا اور یہ کہنا عمران خان کل گیا یا آج گیا یہ سب کرنے کا مقصد یہ تھا کہ میں ان کے کرپشن کے کیسز معاف کر دوں ۔ عمران خان نے کہا کہ اگر میں اقتدار کے لیے ان کے کرپشن کے کیس ختم کردیتا تو اپنی کرسی بچا سکتا تھالیکن اگر میں ایسا کرتا تو سیاست میں نظریے اور انصاف کے لئے آنے والا نہیں ہوتا ۔ مگر لندن میں بیٹھے بھگوڑے نے سازش کی نون لیگ والو بتائو کبھی انسانی معاشرہ کسی گیدڑکو بھی اپنا لیڈرمانتا ہے نون لیگ والوں اگر سن رہے ہو تو مجھے جواب دو مشرف دور میں اٹک جیل میں زداری کہتا تھا کہ نوازشریف روتا اور چیختا تھا آج وہ ان کا اتحادی ہے پھر این آراو کرکے چلا گیا پہلے معاہدے سے انکار کردیا بعد میں وہ معاہدہ سچ ثابت ہوا ہماری حکومت میں جعلی بیماری کا بہانہ کرکے لندن بھاگ گیا۔ اس کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہاں ہم اربوں روپے مالیت کے گھروں میں رہتے ہیں مگر ہم جواب دہ نہیں ہیں کیونکہ ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں کچھ دنوں کے لیے جیل میں رہا تو وہاں سارے غریب لوگ تھے بہت ساروں کی سزائیں پوری ہوچکی تھیں مگر چند ہزار جرمانے کی وجہ سے وہ سالوں سے جیل میں تھے جبکہ اس کی سزا صرف چند ماہ کی تھی سارے غریب لوگ تھے چھوٹے موٹے جرائم میں جیل میں تھے مگر جب میں اسمبلی جاتا تھا تو سارے بڑے چور مجھے ایوانوں میں بیٹھے نظرآتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عدالت میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر روانگی پر جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا اس کو اس پر بھی سزا ملنی چاہیے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ سب میرے خلاف جمع ہوگئے سب نے مل کر سازش کی امریکا کے ساتھ مل کر ہمارے لوٹوں کو سفارت خانوں میں ملوایا گیا سب سے زیادہ لوٹے جنوبی پنجاب سے نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈلو نے ہمیں کیا معافی دینی ہے ہم خوددار قوم ہیں مگر بدقسمتی ہے کہ اس ملک کی اشرافیہ کے مفادات اس ملک سے وابستہ نہیں ہیں ان کا پیسہ جائیدادیںاولادیں اور سارے مفادات امریکا اور مغرب میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آرہا ہے۔انہوں نے سمجھا تھا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کی قبر کھد گئی ہے اس جماعت کو اب اللہ حافظ کہہ دو مگر میرے اللہ کا پلان کچھ اور تھا جنہوں نے تحریک انصاف کو دفن کرنے کی کوشش کی تو اس سے میری ساری قوم جاگ گئی اور اب پاکستانی کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آنے والا ہے ۔ اب ان کا وقت ہے ان خاندانوں کا وقت اب ختم ہو چکا ہے قوم جاگ چکی ہے کہ اسلام آباد کی طرف عوامی سمندر آنے والا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ سازش کرنے والوں کا خیال تھاکہ ہر قسم کی دھاندلی کرکے الیکشن جیت جائیں گے لیکن آج ان کی اصلیت سامنے آچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں عوام کا ایسا سمندر آئے گا کہ تحریک پاکستان کے بعد ایسا جوش وجذبہ کبھی پیدا نہیں ہوا ہوگا انہوں نے کہا کہ انہوں نے پوری بیوروکریسی تبدیل کردی سب کچھ بدل کے دیکھ لیا ہے مگر فرق کوئی نہیں آیا اسٹاک مارکیٹ نیچے آرہی ہے ڈالر بے قابو ہوچکا ہے ان کا سارا تجربہ کرپشن کا ہے میں پوچھتا ہوں کہ پورا زور لگایا تھا حکومت گرانے میں اب ان سے ملک کیوں نہیں سنبھل رہا؟ یہ تو خود کو تجربہ کارکہتے تھے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کہتا ہے میں صبح سات بجے جاگ جاتا ہوں تو میرا مالی صبح چھ بجے جاگتا ہے اپنی کارکردگی بتادو؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے زراعت انڈسٹریز، کنسٹرکشن نے ترقی کی ریکارڈ شرح نمو تھی اور ایوب خان کے دور کے بعد سے سے زیادہ کام ہمارے دور حکومت میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ملک کی فکر نہ ہو تو میں ان کی اصلیت قوم کو دکھانے کے لیے چاہتا ہوں کہ کچھ مہینے اور چلیں اور قوم کو پتا لگ جانا چاہیے کہ جو لگ تیس سال سے حکومت کر رہے ہیں جنہوں نے ملک کو مفلوج کیا وہ ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ جو نظام تباہ کرتے ہیں وہ ٹھیک نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھا پاکستانی عدالتوں کا ایک مفرور ملک کے فیصلے کررہا ہے یہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کررہے ہیں۔آج حکومت اتنی خوف میں ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے لئے نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلانے کا کہہ رہی ہے تاکہ سب کچھ فوج پر ڈال دیا جائے ۔ ہم دنیا کے سب سے عظم انسان اور سب عظیم لیڈر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت ہیں ،تم کون ہو جو ہمیں دھمکیاں دے رہے ہو ،روس ہمیں 30فیصد کم ریٹ پر تیل اور گندم دینے پر تیار تھا مگر ہماری حکومت سازش کرکے ہٹا دی گئی انہوں نے کہا کہ ہندوستان امریکا کا فوجی اتحادی ہونے کے باوجود وہ روس سے تیل اور گندم خرید رہا ہے امریکا ہندوستان کو منع کرکے دیکھے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر امریکی جنگ میں ہمارا قبائلی علاقہ اجڑگیا اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہمارے ہزاروں فوجی اور سویلین شہید ہوئے کیا امریکا نے ایک بار بھی ہمارا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سمیت سب کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں مگر اپنے ملکی مفاد کے مطابق خارجہ پالیسی بنائی ہم سے مطالبہ کیا گیا روس یوکرین جنگ میں روس میں مذمت کریں تو ہم کیوں ایسا کریں ؟کیا انہوں نے کشمیریوں کی شہادتوں پر ہندوستان کی مذمت کی؟فلسطین میں اسرائیل جو ظلم کررہا ہے حال ہی میں صحافی کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا کیا امریکا اور یورپ نے اس کی مذمت کی ؟کیا یہ ہمیں لندن میں پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد الطاف حسین پر ڈرون حملہ کرنے کی اجازت دو گے؟ہمارے ملک میں تمام بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر ڈرون حملے کیئے گئے اور نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے سربراہوں نے کبھی ان ڈرون حملوں کی مذمت کی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج نئی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے لوٹوں کو نااہل قراردیدیا گیا ہے اتوار کو ہم نے پشاور میں کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں فیصلہ کریں گے کہ 25مئی سے29مئی کے درمیان کب لانگ مارچ کی کال دینی ہے۔نوجوان ، خواتین ، سکولوں کے بچے ، پولیس والوں کی فیملیز ، ریٹائرڈ فوجیوں کی فیملیز بھی اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کرینگے یہاں تک کہ بیورو کریٹس (سول سرونٹس )جو سب سے زیادہ بزدل ہیں انہوں نے بھی کہا ہے کہ وہ بھی اسلام آباد مارچ میں شرکت کرینگے ۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں مریم نواز کی تقریر کی ویڈیو بھیجی اس ویڈیو میں مریم نواز نے میرا نام اتنی بار ایسے جوش و جذبے وجنون سے لیا ہے کہ اس پر کہتا ہوں کہ مریم ، تم جو بار بار اس طرح میرانام لیتی ہوکہیں آپ کا شوہر ہی تم سے ناراض نہ ہو جائے ۔ مریم سے کہتا ہوں کہ میرا نام اس طرح جو ش و جذبے سے نہ لیا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ شریف خاندان اور خاص کر مریم نواز کو مجھ پر اتنا غصہ کیوں ہے ان پر سارے کیسز تو پرانے ہیں اورکئی کیسز تو ان کے اپنے دور کے ہیں جب کہ ان کا منشی اسحاق ڈار ، شہباز شریف اور نواز شریف کے بیٹے اور داماد ان کے ہی دور میں ملک سے بھاگ گئے تھے تو یہ مجھ سے گلہ کیوں کرتے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close