آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی مستقبل سےمتعلق کیا اہم فیصلے کر لیے گئے؟

اسلام آباد (آئی این پی )سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کہاگیاکہ تمام فیصلے قومی حکومت کے مشاورت سے کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی مشاورت سے کریں گے ۔

دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہے اور سیاست بعد میں ہے اور آئندہ بھی تمام اقدامات پاکستان کی بہتری کے لئے کریں گے نہ کہ دوسروں کی طرح دو ٹکے کی سیاست کے لیے ،قومی حکومت ہی ملک کو اس قوم کو سابق حکومت کے بنائے ہوے بھنور میں سے نکال سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close