گرمی سے پریشان شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نےکن کن شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی چل سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، سبی اور نواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

 

جبکہ لاڑکانہ اور دادو میں 46، بہاول پور، ڈیرہ غازی خان اور حیدر آباد میں 45، سکھر میں 44، بنوں اور ملتان میں 43، لاہور میں 42، کراچی میں 41، اسلام آباد میں 40، پشاور میں 37، کوئٹہ میں 33، گلگت میں 25 اور لیپہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close