میری کردارکشی کے پیچھے کس کاہاتھ ہے؟ ڈاکٹر عامر لیاقت نے سنگین الزام عائد کر دیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت ان دونوں لیکڈ ویڈیوز اور تیسری اہلیہ کی جانب سے لگائے الزامات کے بعد پریشان دکھائی دیتے ہیں،انہوں نے کردار کشی کی مہم کا الزام پی ٹی آئی پر لگا دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے اعلی ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم جس کو فواد چوہدری دیکھتے ہیں، انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تا کہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں وہ خوش ہوسکیں۔

خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجئے۔عامر لیاقت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کے چاپلوسوں نے پانچ دن تک آپ کی سیاست کو چونا لگا دیا، میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں۔پاکستان میں جب مجھ پربحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کادعوی ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے۔عامر لیاقت نے کہا کہابھی یہ بات تحقیقات کے مراحل میں ہے لیکن فواد چوہدری کی یہ حرکت درست ثابت ہوئی تو میں قوم کو کل اپنادرد اور کردار بتا چکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پریقین نہیں رکھتا مگر قبل از روانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا، وعدہ ہے۔۔قبل ازیں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے سے پہلے دانیہ شاہ اپنی سابقہ دونوں بیویوں سے معافی مانگی تھی۔

موجودہ اور سابقہ بیویوں کے حوالے سے عامر لیاقت نے لکھا کہ میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا برا کہا ہے، آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے اور نہ کوئی اسے گرفتار کرے اور نہ پریشان کیونکہ میں نے تکلیف میں گرفتاری کی بات کہہ دی تھی۔انہوں نے کہا کہ اللہ دانیہ، بشری، طوبی، احمد اور دعا کو سلامت رکھے سرفراز فرمائے، بشری مزید اپنی تعلیم اور علم میں ستارہ بن کر چمکیں اور طوبی تو ماشاء اللہ ستارہ بن ہی چکی ہیں، دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہے اور احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر ہمیشہ فعال اور جیسا ہوں ویسا ہی ملوں گا، تمام احباب، ساتھی کارکنان اور غیر مشروط چاہت رکھنے والوں کا بے حد شکریہ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close