آزادکشمیر ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے دوججز کی تقرری کے خلاف دائر رٹ پٹیشن ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجہ صداقت حسین نے سپریم کورٹ کے دوججز کی تقرری کے خلاف ہائی کورٹ میں دائررٹ پٹیشن ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی جبکہ ہائیکورٹ کے چھ ججز کی تقرری کو کالعدم قرار دینے سے متعلق رٹ پٹیشن کی سماعت ہائی کورٹ میں مزید دو ججزکی تعیناتی کے بعد کی جائے گی ۔
آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجہ صداقت حسین نے آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جسٹس رضا علی خان کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا درخواست گزار عدنان نواز ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیکر منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی

چیف ہائی جسٹس راجہ صداقت حسین نے ہائیکورٹ کے 6 ججز کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہائیکورٹ میں ججز کی دو خالی آسامیوں پر نئے ججز کے تقرر تک التوامیں رکھنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی مشاورت پر ہائی کورٹ میں 6 ججز کی تقرری کی گئی اس لیے وہ 6 ججز کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت نہیں کرسکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close