وزیراعظم شہباز شریف کا ہر صورت عوام کو کم قیمت پر آٹا فراہم کرنیکا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا، وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبوں کو گندم کی خریداری کے لیے دئیے گئے اہداف پورے نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا، وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آٹے کی کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا،

وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے، صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close