شیخ رشید نے ادارو ں سے مداخلت کی اپیل کر دی، قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ

فیصل آباد(پی این آئی )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے ،ادارے مداخلت کریں اور قومی حکومت بنائیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کے ساتھ نکل چکی ہے ،شہباز شریف قوم سے خطاب کریں اور الیکشن کی تاریخ دے دیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج سے کہنا چاہتا ہوں کہ ملک بچانا صرف عمران خان کا کام نہیں۔

 

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رانا ثنا ءاللہ کہتا ہے شیخ رشید کو گھر سے نکال کر ماروں گا، رانا ثناءاللہ تیرا باپ بھی مجھے نہیں مار سکتا ۔جس پر صبح فرد جرم عائد ہونا تھی اسے وزیر اعظم بنا دیا گیا،کسی میں ہمت ہے توعمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے ،عمران خان مقبولیت میں آسمان پر چلا گیا ہے ،جس آدمی نے عمران خان کو امریکا میں اتارنے کا پلان بنایا تھا وہ بیوقوف تھا ,ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ہمت ہے تو آو ، تمہارے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close