یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں، پی آئی اے کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی) تین سال بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حکام مئی یا جون میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، اس موقع پر یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے حکام سی اے اے ہیڈ کوارٹرز سمیت پی آئی اے کا دورہ کریں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پی آئی اے اور سی اے اے سمیت پاکستانی ایئرلائن کے فلائٹ سیفٹی معیار کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں سی اے اے کی کامیابی کے بعد یورپی ایوی ایشن ایجنسی آڈٹ کرنے جلد پاکستان آرہی ہے۔ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی نے بھی یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں جلد بحالی کا امکان ہے۔پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئرلائن کی یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے لئے یورپی حکام سے مثبت اجلاس رابطے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو یورپ اور برطانوی روٹس پر پروازوں کی بحالی سے اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close