خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر تنقید، عمران خان سیالکوٹ کیسے پہنچے؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے جلسے میں شرکت کیلئے بھی ہوائی سفر کیا اور وہ اپنے رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد سے 6 نشستوں والے ایکلیپس 500 طیارے میں سیالکوٹ پہنچے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمران خان نے سفر کیلئے Eclipse 500 چارٹرڈ طیارہ استعمال کیا۔

 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق چارٹرڈ طیارے نے ہفتے کی شام 6 بجکر 20 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے ٹیک آف کیا، طیارے نے 6:55 پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔سیالکوٹ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور شہباز گل اسلام آباد سے عمران خان کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچے۔طیارے کے اسلام آباد سے سیالکوٹ کے سفر کیلئے فلائٹ کوڈ EA50 استعمال کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایبٹ آباد اور مردان جلسے کیلئے عمران خان نے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا تھا جس پر کافی تنقید کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close