شہباز شریف کے علاوہ بھی میر جعفر اور میر صادق ہیں، نام کب لوں گا؟ عمران خان کا تہلکہ خیز اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے علاوہ بھی میر جعفر اور میر صادق ہیں، ابھی کرداروں کے نام لینے کا وقت نہیں آیا، وقت آنے پر ان کرداروں کے نام لوں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا۔

 

تب تک کسی سے بات نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آرہے ہیں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبرز بلاک کردیے ہیں۔عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے علاوہ بھی میر جعفر اور میر صادق ہیں ۔ لیکن ابھی کرداروں کے نام لینے کا وقت نہیں آیا، وقت آنے پر ان کرداروں کے نام لوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ کرپشن اہم شخصیات اور ہمارا ایک ایشو ہے،لیکن مجھے کہا گیا کرپشن کیسز کی بجائے کارکردگی پر توجہ دیں، سوچ نہیں سکتا تھا کہ کرپشن طاقتور حلقوں کا مسئلہ نہیں ہے، ان چوروں کو حکومت دینے سے بہتر تھا پاکستان پر ایٹم بم گرا دیے، ہمیشہ ایسے فیصلے ہوئے کہ میری حکومت کمزور رہے، اگر 30 لوگوں کا فاروڈ بلاک بن جاتا تو ن لیگ کی سیاست ختم ہوجاتی، لیکن ن لیگی ایم پی ایز کو پیغام دیا گیا جہاں ہیں وہیں رہیں۔8، 10لوگوں کو کرپشن پر سزا ہونی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہونے دیا گیا۔

 

سازش کرنے والوں نے غلط اندازہ لگایاان کو نہیں پتا تھا کہ اتنے لوگ باہر آجائیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ سے دو ایشو پر عدم اتفاق تھا وہ چاہتے تھے عثمان بزدار کو ہٹایا جائے، دوسرا جنرل فیض کی تعیناتی کا مسئلہ ہوا، میں سردیوں تک رکھنا چاہتا تھا اس کی وجہ داخلی اور افغانستان کی صورتحال تھی، اسٹیبلسمنٹ سے آخری دن تک تعلقات اچھے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں