لاہور (پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اج جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے کی۔ اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نےایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کاحصہ بنا دیا۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ 11 اپریل کو سماعت کے بعد ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دی ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کے باعث پراسیکیوشن ٹیم کو پیشی سے روکا ہے۔
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسکیوٹر نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے بذریعہ تفتیشی افسر ایسا کرنے کا کہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں