آزاد کشمیر، وزیراعظم سردارتنویرالیاس ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کی ملاقات، سیاحت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اور تعاون کے حوالے سے بات چیت

 

اسلام آباد (پی این آئی) آزادکشمیر کے وزیراعظم سردارتنویرالیاس اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امورسیاسی صورتحال اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی دونوں حکمرانوں نے ون ٹو ون ملاقات میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی اور سیاحت کے پوٹیشنل سمیت دیگر شعبوں میں تعمیر و ترقی کے امکانات زیر بحث لائے گئے

 

وزیراعظم آزادکشمیر نے گلگت بلتستان میں گلیشئر پگھلنے سے آنےوالے سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے افسوس کا اظہار کیا ملاقات کے دوران آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان رابطوں اورتاریخ رشتوں کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور بھی زیر غور لائے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close