پونچھ دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش مقبوضہ کشمیر حکام کا وصول کرنے سے انکار، ضامن رسول کی لاش آج دن 11 بجے مقبوضہ پونچھ انتظامیہ کے حوالے کی جائے گی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) عید الفطر کے روز مقبوضہ پونچھ میں دریامیں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچے ضامن رسول کی لاش مقبوضہ کشمیر کے حکام بھارتی فوج نے رات کے وقت کنٹرول لائن کےنتیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے واپس لینے سے انکار کر دیا آزادکشمیر کے ضلع پونچھ کی انتظامیہ دریا پونچھ میں مقبوضہ کشمیر سے بہہ کر آنے والے بچے ضامن رسول کی بچے کی لاش کل صبح گیارہ بجے مقبوضہ پونچھ کی انتظامیہ کے حوالے کرے گی۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ضامن رسول کی لاش آج دریا سے نکال لی گئی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر عرفان اشرف کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے عید الفطر کے روز مقبوضہ پونچھ سے تعلق رکھنے والے بچے ضامن رسول کے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لاش کو فوری طور پر تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر مقبوضہ کشمیر کے حکام کے حوالے کرنے کی ہدایت کی لیکن مقبوضہ کی انتظامیہ نے رات کے وقت بچے کی لاش وصول کر نے سے انکار کر دیا آزادکشمیر کے ضلع پونچھ کے حکام کل صبح گیارہ بچے ضامن رسول کا جسد خاکی مقبوضہ کشمیرکی انتظامیہ کے حوالے کریں گے ۔

ترجمان کےمطابق مقبوضہ پونچھ کا رہائشی ضامن رسول عید الفطر کے روز دریاپونچھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا آج نعش دریاے پونچھ آزاد کشمیر کی حدود سے نکالی گئی ۔جسے ورثا کے حوالے کرنے کے لئے مقبوضہ پونچھ کی انتظامیہ سے آزاد کشمیر انتظامیہ نے رابطہ کیا لیکن بھارتی فوج اور مقبوضہ پونچھ کی انتطامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضامن رسول کی لاش رات کے وقت وصول کرنے سے انکار کر دیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں