دریائے سندھ کے کنارے پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس، وزیر اعلی نے ایمرجنسی نافذ کر دی

کراچی(آئی این پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ کے دائیں کنارے میںکے علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،وزیراعلی سندھ نے محکمہ آبپاشی کو ضروری اقدامات کر کے رائٹ بینک کے پچھڑی کے علاقوں میں پینے کا پانی پہچانے کی ہدایت بھی کی۔

جن علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے ان میں ٹھٹہ، سجاول، بدین اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔وزیراعلی نے محکمہ آبپاشی کو رائٹ بینک کے علاقوں کے نہری نظام میں پانی ریلیز کرنے کے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لوگوں کو پینے کا پانی ہر صورت میں ملنا چاہیے، انہوں نے(آج) شام تک ان علاقوں میں پانی پہنچانے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں