کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا، کاروباری زندگی شدید متاثر، تاجروں کا شدید احتجاج

کوئٹہ (آئی این پی) اتحاد تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا گیا۔ تاجروں سمیت گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تاجر برادری کے معاشی قتل پر اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ حکومت لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر قابو پانے میں غیر سنجیدہ دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک جانب کیسکو کی جانب سے عید کے دنوں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ جبکہ دوسری جانب عید گزرنے کے بعد بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مسئلہ شدت اختیار کررہا ہیں۔ حکومت اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی کمی کیلئے اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تاجر رہنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 8 سے 10 جبکہ شہر کے دور دراز علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجر برادری سمیت گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ تاجر برادری کی معاشی قتل کے مترادف ہیں اور تاجر برادری کے معاشی قتل پر اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کیسکو کیجانب سے کوئٹہ شہر کے عوام اور تاجر برادری کیساتھ بدترین سلوک قابل مذمت ہیں۔ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی فراہمی کے بغیر ماہانہ بل ہر صورت وصول کیا جاتا ہیں مگر بجلی کی فراہمی کا نام و نشان نہیں جب کہ ماہانہ بل کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں کیسکو حکام کیجانب سے بلوں پر ادائیگی نوٹس سرخ قلم سے لکھا جاتا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ تاجر برادری کی معاشی قتل کے مترادف ہیں۔ تاجر برادری کے معاشی قتل پر اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ کیسکو فوری لوڈشیڈنگ ختم کرکے تاجر برادری اور عوام کو ریلیف دے بصورت دیگر پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کررہا ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی بھی ناپید ہوگیا جبکہ اہل علاقہ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز مالکان اور ٹینکر مافیا کی گٹھ جوڈ عوام پانی سے محروم ہیں۔ جبکہ ٹیوب ویلز مالکان پانی کی عدم فراہمی کا وجہ لوڈشیڈنگ کو بتاتے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے سنگین مسئلے پر توجہ دیں اور عوام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران سے عوام کو نجات دلائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close