عامر لیاقت کو پہلی اور دوسری بیوی کی خوبیاں یاد آنے لگیں

کراچی (پی این آئی) شوبز انڈسٹری کے متنازع کردار عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی کی جانب سے تنسیخ نکاح کے دعوے کے بعد اب عامر لیاقت کو اپنی پہلی اور دوسری بیوی کی خوبیاں یاد آنے لگی ہیں۔ طلاق کا مطالبہ کرنے والی تیسری بیوی سے مخاطب ہو کر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ گو کہ دونوں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ دونوں غیرت مند اور باحیا تھیں

دونوں نے میری عزت کی حفاظت کی۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’اُن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق مانگی۔ عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تُم کتنی بہادر ہو کہ 15 سال کی عُمر میں طلاق لینے چل پڑی ہو۔ عامر لیاقت نے مزید کہا کہ میں اب تمہیں اَن فالو کرتا ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close