رانا ثناء اللہ نے فرح گوگی کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فرخ خان کے خلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے، ثبوت سامنے آئیں گے تو مقدمہ بھی درج ہوگا اور وطن واپس بھی لایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر یہ سیاسی سرگرمی کے لیے آنا چاہتے ہیں تو قانون اور آئین کی اجازت حاصل ہے، لیکن اگر کوئی انار کی پھیلانا چاہتے ہیں تو بالکل اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ساڑھے تین چار سال ہمارا بھی مطالبہ تھا کہ فوری الیکشن کروائیں،

اس وقت تو یہ کہتے تھے کہ ایک دن بھی پہلے الیکشن نہیں کرواؤں گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کی صلاحیت کو بڑھایا جائے، جو دوسروں کی نجی زندگی میں مخل ہوتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ رانا ثناء نے کہا کہ نواز شریف علاج کے لیے ضمانت پر ملک سے باہر نہیں گئے، نواز شریف کی سزا پنجاب حکومت نے معطل کی اور پھر ان کو باہر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی پوزیشن ہے کہ حکومت چاہے تو ان کی سزا معطل ہوسکتی ہے اور وہ آکر اپیلیں کریں،

نہ ہی نوازشریف نے اس بارے میں کوئی بات کی ہے نہ حکومت کوئی عمل کر رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close