عید الفطر کے دنوں میں موسم ٹھنڈا ٹھار ہونے کی پیشگوئی، کہاں کہاں بارش ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی سے خیبر تک ملک بھر میں کہیں آندھی، کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ موسمیات کے ماہرین کے مطابق کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگی ہیں، اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق آج سے گرمی میں کچھ کمی کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 3 مئی تک لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محمکہ موسمیات کے حکام کے مطابق آج پیر کے روز سے 4 مئی کے دوران اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close