مسجد نبوی میں نازیبا الفاظ کا الزام، 5 پاکستانی شہری مدینہ منورہ میں گرفتار

مدینہ منورہ(آئی این پی)مسجد نبوی ؐ کے احاطے میں نازیبا الفاظ کے الزام میں 5 پاکستانی شہری گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان مدینہ منورہ پولیس نے نازیبا الفاظ کے الزام میں 5 پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدس مقام کی بے حرمتی کا الزام ہے۔

مدینہ منورہ پولیس ترجمان کے مطابق زیرحراست افراد پر زائرین اور نمازیوں کی سلامتی اور عبادات میں خلل ڈالنے کا الزام ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close