دوران پرواز مسافروں کی عقلمندی نے طیارے کو حادثے سے بچالیا

جورڈاؤ (پی این آئی) برازیل کے شہر جورڈاؤ میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں دو مسافروں نے طیارے کو خوفناک حادثے سے بچا لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جورڈاؤ شہر سے برانکو جانے والے چھوٹے جہاز کا دروازہ اچانک حادثاتی طور پر کھل گیا جس کے بعد جہاز میں سوار دروازے کے قریب بیٹھے دو مسافر فوری طور پر دروازے کی جانب بڑھے اور اسے بند کردیا۔

دونوں مسافر جہاز کے لینڈ کرنے تک وہیں دروازے کو پکڑ کر کھڑے رہے تاکہ دروازہ دوبارہ نہ کھل سکے اور یوں طیارا کسی حادثے کا شکار نہ ہوجائے۔خبر رساں ادارے کے مطابق اس طیارے میں مسافروں کی تعداد 15 سے 20 تھی جو ایک بڑے حادثے سے بچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close