مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کو پامال کرنیوالے پاکستانیوں کی گرفتاری، سعودی سفارتخانے کی جانب سے اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان نے مدینہ میں جمعرات کو ہونے والے واقعے کے بعد پاکستانی شہریوں کی گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔سعودی سفارت خانے کے ترجمان نے جمعے کو اردو نیوز کو دیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ ’ان میں سے کچھ پاکستانیوں کو قواعد کی خلاف ورزی اور مقدس مقام کے احترام کو ملحوظ نہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

 

‘واضح رہے کہ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر جانے والے پاکستانی وفد کے ارکان کی مسجد نبوی میں حاضری کے دوران کچھ افراد نے سیاسی نعرے بازی کی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد نے وفد کے ارکان کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی ویڈیوز بناتے رہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ’سعودی حکام سے درخواست کریں گے کہ ملوث افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ہمیں بھی بھیجیں تاکہ ان کی شناخت کی جائے اور قانونی کارروائی کریں۔‘پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی مسجد نبوی میں نعرے بازے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ معاشرے کی تباہی ہے۔

 

‘مدینہ میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے اس معاشرے میں جو تباہی کی وہ آج آپ کے سامنے ہے۔‘’ہمارے کارکن بھی یہاں ہیں لیکن انہیں ہدایت کی گئی کہ ایسا رویہ نہ اپنایا جائے۔‘

close