تاخیر کا مطلب آئین کی خلاف ورزی، حمزہ شہباز سے آج حلف لیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور(پی این آئی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےکہاہےحمزہ شہباز سے آج حلف لیا جائےتاخیر آئین کی خلاف ورزی، گورنر یہ ذمہ داری ادا نہیں کرتے تو صدر کسی اور کو نمائندہ نامزد کریں.۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حلف میں بار بار تاخیر کیوں کی جارہی ہے، صوبہ 25 روز سے وزیراعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے اور حکومت غیر فعال ہے،صدر مملکت پنجاب میں حکومت کا قیام یقینی بنانے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

جسٹس محمد امیر بھٹی نے فیصلےکی کاپیاں صدر علوی اور گورنر چیمہ کو فیکس کرنیکا حکم دیدیا، عدالت نے تین صفحات پرمشتمل محفوظ مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی، پی ٹی آئی اور ق لیگ ارکان اسمبلی نے ہائیکورٹ فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اپیل آج دائرکی جائےگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close