حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا تحفہ ، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )عید سے پہلےعوام کیلئے بری خبر ،حکومت کا مہنگائی کا تحفہ دے دیا ، نیپرا نے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق صارفین پر28 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے پینتیس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

ایل این جی کی قلت کے باعث چونتیس کروڑ، بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سے 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close