امپورٹڈ حکومت نا منظور۔۔۔ ہیش ٹرینڈ ٹویٹر کی تاریخ کا مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا، ٹویٹر نے خود ہی رپورٹ شئیر کر دی

اسلام آباد( پی این آئی ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امپورٹڈ حکومت نا منظور کے ٹرینڈ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، گزشتہ شام تک 10 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار419 دفعہ اس ٹرینڈ کے ٹویٹ کئے گئے ۔نئے ریکارڈ کا اعلان ٹویٹر کی جانب سے کیا گیا ۔ اپنے اعلان میں ٹویٹر کی جانب سے کہا گیا اب جبکہ ایلون میسک ٹویٹر کو خرید چکے ہیں ،

ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ تجزیے کے مطابق #امپورٹڈحکومتنامنظور اب تک کا سب سے بڑا رجحان ہے۔ٹویٹر کی جانب سے اس وقت تک #امپورٹڈحکومتنامنظور کے ہیش ٹیگ پر کی جانے والی پوسٹوں کی تعداد بھی شیئر کی گئی جو 10 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار 419 تھیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close