شاہ رخ خان نے کس پاکستانی کرکٹر کو آئی پی ایل کھیلنے کی پیشکش کی؟ شائقین کرکٹ بھی حیران

ممبئی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے انہیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی مقبول فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو تین سالہ کنٹریکٹ کی پیشکش کی تھی تاہم آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں پی سی بی نے کچھ کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیے تھے جن میں میرا نام شامل نہیں تھا، جس کے باعث میں ٹورنامنٹ نہ کھیل سکا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سال 2008ء میں کینٹ کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا، جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی خصوصی ٹیم مجھ سے ملنے آئی تھی، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کنگ خان چاہتے ہیں کہ آپ انکی ٹیم کی طرف سے کھیلیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے شروع میں یہ ایک مذاق لگا کہ شاہ رخ کسی کو کنٹریکٹ کے حوالے سے بات کرنے کے لیے کیوں بھیجیں گے۔ انہوں نے مجھے ایک کارڈ بھی دیا اور میرے رابطے کی تفصیلات بھی لے لیں جس کے چند ہفتوں بعد مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جہاں انہوں نے رابطہ نہ کرنے کی شکایت کی۔ انہوں نے مجھے دوبارہ تین سال کے معاہدے کی پیشکش کی جہاں شاہ رخ نے خود فون کیا اور میرا استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close