کراچی(آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے تحریک انصاف کوتحریک انتشار پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر کے وقت میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جعلی بھرتیاں ہوئیں، نیب حکام اس پر کارروائی کریں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کیس کی تحقیقات سامنے لائی جائیں، بی آر ٹی کے پی کے، مالم جبہ سمیت تمام اہم اسکینڈلز کا احتساب ہونا چاہیے، توشہ خانہ میں ڈکیتی کا حساب عمران خان سے ضرور لیں گے،
شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ نہیں سکتے، عمران خان جتنی بھی کوششیں کر لیں قوم کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے،وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنے کے جتنے بہانے کرلے، عمران نیازی اور ان کے حواریوں کا کھیل ختم ہونے والا ہے، ملک کی جتنی تباہی گزشتہ تین سالوں میں ہوئی ہے، اس کی نظیر ملکی تاریخ میں نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی بیانیے کے پیچھے پی ٹی آئی چھپ نہیں سکتی، پاکستان کے 22کروڑ عوام نے یوٹرن کی کارکردگی دیکھ لی، اب ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نہیں یہ تحریک انتشار پارٹی ہے، پی ٹی آئی نے 2014سے ملک میں بدتمیزی اور گالی کو فروغ دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں