پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے فرار کا معاملہ، ، پیپلزپارٹی کا وزیراعلی کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کے فرار ہونے کا معاملہ ، پیپلزپارٹی نے وزیراعلی کے پی کے اورآئی جی کے خلاف وفاقی حکومت سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا،سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فیصل زمان کے خلاف دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے،کس قانون کے تحت فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل میں 42دنوں سے موجود تھا ،

انہوں نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے حکومت وزیراعلی خیبرپختونخوا اور آئی جی نے پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کو فرار ہونے میں سہولت کاری فراہم کی،تحریک انصاف کے لوگ اقتدار کے لئے اپنے ہی لوگوں کو قتل کردیتے ہیں، اقتدار کے لئے علی امین گنڈا پور نے اپنے صوبائی وزیر اسرار گنڈاپور اور اقلیتی رکن نے بھی قتل کروایا، ان کا کہنا تھا کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کے فرار ہونے کے معاملے پر ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور میڈیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں