عید الفطر کے موقع پر 9چھٹیوں کی منظوری دیدی گئی

دبئی (پی این آئی) عید الفطر پر متحدہ عرب امارات کی 4 ریاستوں میں ملازمین کی موجیں لگ گئیں ، ابوظہبی ، دبئی ، شارجہ اور راس الخیمہ میں عید الفطر کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی گئی،سرکاری محکمہ کے ملازمین کے لیے تعطیلات 30 اپریل بروز ہفتہ سے اتوار 8 مئی تک ہوگی ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق انسانی وسائل کی وزارت نے ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں عید الفطر کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔

 

 

جس کے تحت پہلی چھٹی ہفتہ 30 اپریل کو ہوگی اور یہ تعطیلات اتوار 8 مئی تک ہوں گی ، اگر ہفتہ کے دن کو ویک اینڈ کے ساتھ ملایا جائے تو یہ چھٹیاں 9 دن کی ہوں گی ، جس کے بعد پیر 9 مئی کو سرکاری اوقات کار دوبارہ شروع ہوں گے۔خیال رہے کہ عید الفطر شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے یہ وہ مہینہ ہے جو ہجری کیلنڈر میں رمضان کے بعد آتا ہے ، فلکیاتی حسابات کے مطابق اس سال اسلامی تہوار 2 مئی کو آنے کا امکان ہے۔ادھر عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے کرایوں میں 60 فیصد تک اضافہ ہوگیا ، چھٹیوں کے دوران سعودی عرب، عمان اور برطانیہ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا ، صنعتی ماہرین کہتے ہیں کہ یکم سے 5 مئی تک عید الفطر کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران بیرون ملک سفر کرنے کی مانگ بھی زیادہ ہے کیوں کہ دو سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ زیادہ تر کوویڈ 19 پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے ، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال کے ٹکٹ کی قیمتیں 1,200 درہم سے 2,052 درہم کے درمیان رکھی گئی ہیں تاہم فلپائن کا کرایہ فروری/مارچ کی نسبت بہت کم ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پاکستان کا سفر متحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن میں پسندیدہ ہے، مثال کے طور پر شارجہ سے ٹکٹ کی قیمتیں دبئی اور ابوظہبی کے ٹکٹ کی قیمتوں سے نسبتاً کم ہیں ، کراچی کی ریٹرن ٹکٹ کی اوسط قیمت درج ذیل ہےشارجہ سے کراچی 937 درہم جبکہ دبئی سے کراچی 1,159 درہم اور دبئی سے لاہور 1,265 درہم ہےجب کہ پاکستان نے سفری ضوابط میں نرمی کی ہے، تمام مسافروں کو ایک درست ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس میں کہا گیا ہے کہ مسافر کو سفر سے کم از کم 14 دن پہلے مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے یا کورونا سے صحت یاب ہونے کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close