افسوسناک خبر! نامور وکیل کو فائرنگ کرکے ڈرائیورسمیت قتل کر دیا گیا

منڈی بہاء الدین (پی این آئی) نواحی علاقے ہمبڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منڈی بہاء الدین ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر محمود پرویز رانجھا اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق محمود پرویز رانجھا اپنے بیٹے اور ڈرائیور کے ہمراہ ضلعی عدالت سے واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں محمود پرویز رانجھا کا بیٹا دانیال، ایک راہگیر خاتون اور ایک سال کا بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔ محمود رانجھا کے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اسے لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آوروں نے محمود رانجھا کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ تصاویر میں گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اس پر بے تحاشہ گولیاں برسائی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close