لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے 2 نام دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ گورننگ بورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔اس سے قبل سٹاف سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انہیں کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجا کے اسٹاف کی ساتھ تقریباً 15 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں