ڈالر کی بریکیں فیل ہو گئیں، امریکی کرنسی بے قابو ہو گئی، قدر میں یکدم ہوشربا اضافہ

کراچی (پی این آئی )ڈالر کی بریکیں فیل ہو گئیں، امریکی کرنسی بے قابو ہو گئی، قدر میں یکدم ہوشربا اضافہ۔۔ روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 48 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار بند ہونے پر ڈالر 185.92 روپے کا ہے، انٹربینک کے چار سیشنز میں ڈالر 4.37 روپے مہنگا ہوا، 16 اپریل کو ڈالر 181.55 روپے پر بند ہوا تھا۔

 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.70 روپے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 187.20 روپےکا ہے۔ 16 اپریل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182 روپےکا تھا، اوپن مارکیٹ میں چار سیشننز میں ڈالر 5.20 روپے مہنگا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close