نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں نظر آئیں گے۔اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آکر آئین اور قانون کے مطابق مقدمات کا مقابلہ کریں گے اور ہمیں عدالتوں کے تمام فیصلے قبول ہوں گے۔جاوید لطیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزیر خارجہ کے لیے بلاول کا ہی نام دیا تاہم بلاول بھٹو زرداری لندن واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔پنجاب میں وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے معاملے پر انھوں نے کہا کہ مرکزکی طرح پنجاب میں بھی آئین شکنی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close