اسلام آباد (پی این آئی )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے حکومت کو ملکی موجودہ معاشی صورتحال پر مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف مفتاح اسماعیل صاحب سیاست کی اکھاڑ پچھاڑ سے دور معاشی میدان میں فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان کا کہنا تھا کہ فوری فوری: شہباز شریف مفتاح اسماعیل صاحب سیاست کی اکھاڑ پچھاڑ سے دور معاشی میدان میں فوری فیصلوں کی ضرورت ہے ، انکا کہنا تھا کہ ڈالر کو ایکبار پھر پر لگ رہے ہیں ،پاکستان مزید دنیا کی قیمتوں سے آدھے دام پیٹرول ڈیزل عوام کو فروخت نہیں کرسکتا ۔ کامران خان نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا بلا جھجھک قیمتوں میں فوری اضافہ کردیں۔
فوری فوری: شہباز شریف مفتاح اسماعیل صاحب سیاست کی اکھاڑ پچھاڑ سے دور معاشی میدان میں فوری فیصلوں کی ضرورت ہے ڈالر کو ایکبار پھر پر لگ رہے ہیں پاکستان مزید دنیا کی قیمتوں سے آدھے دام پیٹرول ڈیزل عوام کو فروخت نہیں کرسکتا ملک دیوالیہ ہوجائے گا بلا جھجھک قیمتوں میں فوری اضافہ کردیں pic.twitter.com/VHHpqLHM12
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) April 19, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں