وہ بڑی یونیورسٹی جہاں طالبات کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

صوابی (پی این آئی) خیبرپختونخواہ کی یونیورسٹی میں طالبات کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی میں واقع ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ نے طالبات پر بڑی پابندی عائد کر دی۔انتظامیہ ویمن یونیورسٹی صوابی کی جانب کہا گیا ہے کہ طالبات پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہیں جس سے پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی پر اثر پڑتا ہے۔

 

اسی لیے یونیورسٹی میں طالبات کے اسمارٹ فون استعمال پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 20 اپریل سے طالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی۔ اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی اور 5 ہزارروپے تک جرمانہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close