نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے مؤخر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرانے کی درخواست پر آج بدھ کے روز سماعت ہونا تھی لیکن دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز علی رضوی کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے 2019 میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ہائیکورٹ نے نواز شریف کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت تھی، درخواست پر آخری مرتبہ سماعت 20 جنوری 2020ء کو ہوئی تھی۔۔۔۔۔

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے مؤخر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرانے کی درخواست پر آج بدھ کے روز سماعت ہونا تھی لیکن دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس شہباز علی رضوی کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close