پونے دو کروڑ کی گھڑی دے کر جان بچا لی

لندن (پی این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے سر پر بندوق تان کر ان سے قیمتی گھڑی چھین لی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ عامر خان نے پونے 2 کروڑ روپے مالیت کی گھڑی ڈاکوؤں کو دے کر اپنی جان بچائی۔ باکسر عامر خان کی مذکورہ چھن جانے والی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی گھڑی پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ عامر خان سے گھڑی چھین کر دونوں ڈاکو کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان سے مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں اس وقت لٹیروں نے بندوق تان کر گھڑی چھین لی جب وہ اپنی اہلیہ فریال کے ہمراہ سڑک پار کر رہے تھے۔عامر خان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے فریال مجھ سے چند قدم پیچھے تھیں جب لٹیروں نے میرے چہرے کے قریب بندوق تانی اور گھڑی کا مطالبہ کیا۔ عامر خان نے اپنی اور اہلیہ کی زندگی بچ جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں