غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو سزا ملے گی، دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو سزا ملے گی، پارٹی فنڈنگ کی مد میں 2 کروڑ روپے سے زائد رقم ذاتی اکاونٹس میں منتقل ہوئیں، فارن فنڈنگ میں70 لاکھ ڈالر ڈکلیئرنہیں کیا گیا،چوری پکڑی جائے تو گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں، سازشی بیانیئے کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے۔

 

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے4 سال سے عوام کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ملا، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان اور حواریوں کی چوری پکڑی گئی، فارن فنڈنگ میں عمران خان اور دیگر کو ضرور سزا ملے گی، پارٹی فنڈنگ کی مد میں 2 کروڑ روپے سے زائد رقم ذاتی اکاونٹس میں منتقل ہوئیں، توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالا گیا اس کا جواب کون دے گا؟ چوری پکڑی جائے تو گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں، فارن فنڈنگ میں70 لاکھ ڈالر ڈکلیئر نہیں کیا گیا، عمران خان کے جرائم کے تمام ثبوت دستاویزی شکل میں موجود ہیں،عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا معاشی ترقی چاہیے یا عمران خان کا جھوٹ، عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا سستی دوائی ،آٹا چینی ،بجلی گیس چاہیے یا جھوٹ۔غیرقانونی فارن فنڈنگ اسٹیٹ بینک سامنے لے کر آیا ہے، درخواست دی گئی کہ اکبر ایس بابر کو دستاویز تک رسائی نہ دی جائے۔

 

یکم اپریل کو پٹیشن لے کر گئے کہ دستاویزکو پبلک نہ کیا جائے اور اکبرایس بابر کو رسائی نہ دی جائے، عمران خان چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس اس لیے لارہے ہیں، کیونکہ8سے زیرالتواء کیس کا 30دنوں میں فیصلہ آرہا ہے،یکم اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 30دن میں فیصلہ کرنے کو کہا ، ممنوعہ فنڈنگ کی قانون اجازت نہیں دیتا، ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوئی توپارٹی اور چیئرمین کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔کہتے ہیں ریفرنس لارہے ہیں، کچھ دیر بعد پتا چلا کہ ایک سازش امریکا میں ان کے خلاف ہورہی ہے اور ایک الیکشن کمیشن میں ہورہی ہے،سازش والا بیانیہ کیسے بنتا ہے اس کی حقیقت عوام کو بتاؤں گی، غیرقانونی فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے، جس کے تحت 16اکاؤنٹس جن کے ذرائع نہیں بتائے۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کے مطابق ڈوزیئر6مارچ کو آیا، جبکہ 27مارچ کو عمران خان نے جلسے میں جھوٹا سائفر لہرایا لیکن وہ سائفر دفترخارجہ کے ذریعے نہیں آیا،بلکہ سیکرٹری نے دفتر نے بند لفافہ دیا اور جوائنٹ سیکرٹری کو دیا کہ سیکرٹری پی ایم کو دیا جائے، 16مارچ کوامریکا میں پاکستانی ایمبیسی میں کی نوٹ اسپیکر بلایا جو ان کو دھمکیاں دے رہا تھا، یہ تقریر16مارچ کوہوئی، ان کو پتا نہیں یہ سب کچھ ریکارڈ کا حصہ ہے۔کہتا عدالتیں رات کو بارہ بجے کھلی، عدالتیں اس لیے کھلی تھیں کہ تم نے پارلیمان کو رغمال بنایا ہوا تھا اور آئینی شکنی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close