پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس ، بلاول بھٹو نے جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا تھی، پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، اگر ہم جمہوری راستے پر گامزن رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔

جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس جمہوریت کے لئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا تھی،نہ صرف ادارے بلکہ یہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کا ساتھ دے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پارلیمان، عدلیہ اور اسٹبلشمنٹ کی دستوری کردار میں منتقلی آسان نہیں ہوگی، پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے۔پیپلزپارٹی چیئرمین نے کہا کہ اگر ہم جمہوری راستے پر گامزن رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close