کرپشن الزامات ثابت ہونے پر 3 پولیس افسران برطرف

لاہور(آئی این پی)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے تین افسران کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر تین ڈی ایس پیز کو برطرف کیا گیا۔ ڈی ایس پی سیف اللہ بھٹی اور احمد سجاد چیمہ کو کرپشن ثابت ہونے پر برخاست کیا گیا۔ دونوں ڈی ایس پی تیل چوری میں ملوث گینگ کی پشت پناہی کرتے تھے۔

گینگ کی گرفتاری پر ملزمان نے دوران تفتیش ان افسران کے شامل ہونے کا انکشاف کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سیف اللہ بھٹی چنیوٹ اور احمد سجاد چیمہ ان دنوں فیصل آباد میں تعینات تھے۔ ڈی ایس پی زیارت علی خان کو بھی اختیارات سے تجاوز برطرف کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق زیارت علی خان نے جعلی دستخط سے قتل کیس کی تفتیش تبدیل کی تھی۔ زیارت علی آج کل ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر تعینات ہے۔دریں اثنا آئی جی پنجاب رائو سردار علی نے کہا کہ پنجاب پولیس میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔ کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا جارہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close