وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کا ایک روزہ دورہ، بڑے اعلانات کر ڈالے

کراچی (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کی قیادت سے ملاقات کیلئے بہادر آباد مرکز کا دورہ کیا۔شہباز شریف نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعدبدھ کو کراچی کا پہلا دورہ کیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔انہوں نے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کی اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کیلئے بہادر آباد مرکز کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے شہباز شریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں سندھ اور بالخصوص کراچی کی تعمیر و ترقی یقینی بنانے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کراچی سرکلر ریلوے اور کے 4 منصوبوں کی بر وقت تکمیل پر زور دیا اور کراچی میں ایک نئی یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے عوامی فلاح و بہبود کے عزم کو سراہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close