شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

بیجنگ (پی این آئی)شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چائولی جیان نے پاکستان میں سیاسی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین دل سے امید کرتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی اور ملک کے استحکام و ترقی کی مشترکہ حفاظت کریں گی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ خواہ پاکستان میں سیاسی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے ،چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر ثابت قدم رہے گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کا چین -پاکستان تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close