شہباز شریف کے لئے شیروانی کون لایا؟ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نوجوان کو سامنے لے آئے

اسلام آباد( پی این آئی)نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی شیروانی کے چرچے تو ان کے عہدہ سنبھالنے سے کافی پہلے ہی زبان زدِ عام و خاص تھے۔پیر کے روز انہوں نے ایوانِ صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں روائتی شیروانی زیب تن کر کے ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں اس نوجوان کو سامنے لائے جو نومنتخب وزیراعظم کے لیے ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر پہنچے تھے۔

مسلم لیگ (ن)کے سرگرم کارکن ازان بٹ وہ نوجوان تھا جو ایوانِ صدر نومنتخب وزیراعظم کے لیے شیروانی لے کر پہنچے تھے۔دوسر محمد خان مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں ازان بٹ کو فالو کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ یہ تھا وہ کیوٹ بوائے جو ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر آیا تھا۔ازان بٹ کے ٹوئٹر اکائونٹ پر سرسری نگاہ ڈالی جائے تو ان کے اکائونٹ پر (ن)لیگ سے متعلق ہی ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس دکھائی دیتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی

ہینڈ سم وزیر اعظم قرار دیدیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی، کامیڈین و میزبان شفاعت علی کی جانب سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ”ہینڈسم تو یہ بھی ہے”۔شفاعت علی کا وزیر اعظم شہباز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیںہینڈسم قرار دینا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی اس پوسٹ کی تائید میں لائن لگ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں