عمران خان آج استعفیٰ دینے جارہے ہیں ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان آج استعفی دینے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان آج استعفی دینے جارہے ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سرپرائز نے آئین اور عوام سے کھلواڑ کیا ، یہ سیاسی مظلوم بننے کی کوشش کررہے ہیں۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہم سرخرو ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close