نیا تنازعہ، مولانا فضل الرحمان نے اداروں کی غیر جانبداری کو مشکوک قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اداروں کی غیر جانبداری مشکوک ہے، اب بھی اداروں کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو موجودہ سازش میں ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجبور نہ کیا جائے کہ وہ سازش میں ملوث ہونے والوں کا نام لیں، پھر کہا جائے گا کہ آپ نے اداروں کا نام کیوں لیا؟ سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس کا بار بار حوالہ دیا جا رہا ہے،

اداروں کو آگے آکر وضاحت کرنی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو نکالا جا سکتا ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں نکالا جاسکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close