علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوں گے، ڈاکٹر عامر لیاقت نے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک عدم اعتماد، عامر لیاقت نے 3بڑی پیشگوئیاں کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ وقت ثابت کردے گا میں غلط تھا یا اے دوست تم !! ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’تین پیش گوئیاں کررہا ہوں۔۔۔وقت ثابت کردے گا میں غلط تھا یا اے دوست تم !!ڈاکٹر عامر لیاقت نے تین پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک

عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی !!!  !!! علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوں گے !! ۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے اور سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لینے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ استعفیٰ لیااورپرویز الہٰی کی اناْکو تسکین پہنچا کرآپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close